سات اکتوبر 2023 کو فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد غزہ جنگ کا آغاز ہوا تھا۔ جنگ کے دوران اسرائیل کو یومیہ 24 کروڑ ڈالرز کا خرچ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ جنگ کے بعد سے اب تک کیا کچھ بدلا ہے؟ جانیے یروشلم میں موجود ہریندر مشرا سے۔
غزہ سے ہفتے کو چھ یرغمالوں کی لاشیں ملنے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مظاہرین وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی اتحادی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر غزہ سے باقی یرغمالوں کی واپسی ممکن بنائی جائے۔ مزید بتا رہے ہیں یروشلم سے ہریندر مشرا
نئی دہلی میں منگل کو اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسرائیل کے حکام کو خدشہ ہے کہ موجودہ حالات میں اس طرح کے مزید حملے ہو سکتے ہیں۔ اسرائیل نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے نئی دہلی میں اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے کا کہا ہے۔
اسرائیل میں لگا تار یرغمالوں کی رہائی کے مطالبات ہوتے رہے ہیں اور پچھلے چار روز مسلسل بے یقینی کے بعد جس طرح کامیابی کے ساتھ یرغمال اسرائیلیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، اس سے لوگوں میں دیگر یرغمال افراد کی اسرائیل واپسی کی امید جاگی ہے۔