اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں غزہ کی وزارتِ داخلہ کے دفتر سمیت شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ، شاتی کیمپ، مغازی کیمپ اور غزہ سٹی میں کارروائیاں کیں۔
ایسے وقت میں جبکہ پر خطر سمندری راستوں سے ترقی یافتہ ملکوں میں بہتر مستقبل کے لیے جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی اموات میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے، اقوام متحدہ نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ان سفروں میں شامل بچوں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینیوں کے علاقوں میں قطر کے میڈیا ادارے الجزیرہ کی نشریات پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق الجزیرہ کی نشریات پر پابندی کا اطلاق بدھ سے ہوا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنا نے وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا "وزیر خارجہ اسد الشیبانی، وزیر دفاع مرحف ابو قصرہ اور جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ انس خطاب کی سربراہی میں شام کا ایک سرکاری وفد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا ہے۔"
فرانس، برطانیہ اورجرمنی نے 17 دسمبر 2024 کو ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اعلیٰ افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو "غیر معمولی سطح" تک بڑھایا دیا ہے۔
سعودی عرب نے 2024 میں 338 افراد کو سزائے موت دی یہ تعداد اس سے ایک سال قبل 2023 میں ریکارڈ کی گئی تعداد 170 سے بہت زیادہ اور کئی عشروں میں دی گئی موت کی سزاؤں کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔
روس یوکرین کے ذریعے سالانہ 14 ارب مربع میٹر گیس منتقل کرتا ہے جو یورپی یونین کی گیس کی برآمدات کا صرف پانچ فی صد بنتا ہے
شام میں برسرِ اقتدار حکام نے میسا صابرین کو ملک کے سینٹرل بینک کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
سڈنی سے لے کر روس کے ساحلی شہر ولاڈیواسٹوک تک، دنیا بھر میں کمیونٹیز سال 2025 کا خیرمقدم آتشبازیوں کے شوز اور رنگا رنگ کی تقریبات کے ساتھ کر رہی ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available