مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بعد یہ بات اور واضح ہوگئی ہے کہ اگر کوئی ملک اپنا دفاع نہیں کرسکتا تو اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں آپ کی مدد کو نہیں آئیں گی لہذا پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا، ہما بقائی
مبصرین کے مطابق اگر یہ بل منظور ہو گیا تو 2034 سے قبل ایک ساتھ انتخابات نہیں ہو سکیں گے۔ تاہم جب بھی ہوں گے ملک میں ایک تاریخی تبدیلی واقع ہو گی۔
امریکہ کے ڈپٹی نیشنل سکیوٹی ایڈوائزرنے کہا، اگر یہ رجحان جاری رہا تو پاکستان یہ صلاحیت حاصل کر لے گا کہ وہ جنوبی ایشیا سے باہر کافی دور تک بشمول امریکہ کے اندر تک اہداف کو نشانہ بنا سکے۔
بی جے پی کے مطابق ایوان کے باہر دھکم پیل کے دوران اس کے دو ارکان پرتاپ سارنگی اور مکیش ارجپوت زخمی ہو گئے۔ انھیں رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی ملاقات ، دونوں ملکوں کی سرحد کے ایک متنازع حصے پر فوجی کشیدگی کم کرنے کے لئے ایک اہم معاہدہ طے پانے کے دو ماہ بعد ہوئی ہے ۔
بھارتی اور جاپانی کمپنیوں کے درمیان ہونے والا تازہ ترین معاہدہ دونوں ملکوں میں تعاون کی ایک مثال ہے۔ بھارتی اور جاپانی حکومتیں چاند پر جانے کے "لونر پولر ایکسپلوریشن مشن" پر مل کر کام کر رہی ہیں جسے متوقع طور پر 2026 میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔
کراچی میں مقیم بھارتی شہری حمیدہ بانو 22 سال بعد اپنے وطن روانہ ہو رہی ہیں۔ حمیدہ کو انسانی اسمگلر 2002 میں دھوکے سے پاکستان لے آئے تھے۔ دو سال قبل ان کا رابطہ بھارت میں اپنے بچوں سے ہوا تھا اور اب بالآخر انہیں بھارت روانگی کا پروانہ مل گیا ہے۔ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ برس کے اختتام یا 2026 میں الیکشن ہو سکتے ہیں۔
قومی سلامتی کے کمیونیکیشن ایڈوائزر جان کربی نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ افغانستان کے اندر داعش کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور یہ واضح ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کی نظریں طالبان پر جمی ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ نے عبادت گاہوں کی ملکیت کے سلسلے میں سول عدالتوں میں نیا کیس داخل اور رجسٹر کرنے پر ملک گیر سطح پر پابندی لگا دی ہے۔ وی او اے انڈیا کے سوربھ شکلا نے سپریم کورٹ کی وکیل ورندا گروور سے اس عدالتی فیصلے پر تفصیلی گفتگو کی
سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی والی کمیٹی نے 18 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں۔ بعد ازاں بلدیاتی اداروں کے انتخابات 100 دنوں کے اندر کرائے جائیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available