برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ملک کی خاطر کسی بین الاقوامی اسپورٹس ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلیوں کی مثال کم ہی ملتی ہے۔
بلے باز صائم ایوب کی شان دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔
رواں برس وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سنبھالنے والے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں خاطر خواہ کامیابیاں نہیں سمیٹ سکے۔ لیکن ون ڈے فارمیٹ میں رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے مسلسل تین سیریز اپنے نام کی ہیں۔
چنئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایشون کے والد کا کہنا تھا کہ اچانک ریٹائرمنٹ کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُن کی تضحیک کی گئی ہو۔
آئی سی سی کے فارمولے کے مطابق 2027 تک آئی سی سی کے وہ تمام ایونٹس جن کی میزبانی بھارت کو کرنی ہے، اُن میں پاکستان اپنے میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔
بھارت نے دوسری اننگز میں بغیر کسی کے نقصان کے آٹھ رنز بنائے تھے کہ بارش ہو گئی جس کی وجہ سے دن کا اختتام کرنا پڑا۔
برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام تک بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنا لیے ہیں اور اسے اب بھی آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 193 رنز بنانا ہیں۔
رواں برس امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل محمد عامر اور عماد وسیم کی پاکستان ٹیم میں ڈرامائی واپسی ہوئی تھی۔ لیکن دونوں ورلڈ کپ میں زیادہ متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔
جمعے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ عماد نے لکھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے اور گرین شرٹ پہننے کا ہر لمحہ ناقابلِ فراموش تھا۔
عالمی ورلڈ کپ کرانے کے لیے اب سعودی عرب کے پاس دس سال کی مدت ہے۔ اس دوران اسے 104 میچوں کے لیے 15 اسٹیڈیم تعمیر کرنے ہوں گے یا انہیں اپ گریڈ کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ اسے ہزاروں مہمانوں کے لیے ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کا نیٹ ورک بھی تعمیر کرنا ہو گا۔
پاکستانی شائقین اور بعض سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضے اب بہت بدل چکے ہیں جب کہ محمد رضوان اور بابر اعظم اب بھی پرانی طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
براڈ کاسٹرز نے سامعین کو بتایا کہ اسپیڈ گن میں فنی خرابی کے باعث سراج کی ڈلیوری کی اسپیڈ ایک سو 81 اعشاریہ چھ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available