حکومت نے اشتہار کی پابندی سے متعلق فیصلے کے لیے ایک فہرست بھی جاری کی ہے جس میں مختلف مصنوعات میں شکر، چربی اور نمک وغیرہ کی مقدار کے اعتبار سے ایک اسکورنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ لیکن چھ کروڑ ٹن سالانہ دودھ کی پیداوار میں سے صرف تین فی صد ہی گھی، مکھن اور دیگر اشیا بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ ملک میں مقامی سطح پر پنیر کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے کیا کیا جا رہا ہے؟ جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
ماچا عام طور پر چین اور جاپان میں پایا جاتا ہے جب کہ اس میں عام گرین ٹی کے مقابلے میں قدرتی مٹھاس بھی موجود ہوتی ہہے۔
امریکہ کی 10 ریاستوں میں ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے اوائل میں ای کولی فوڈ پوائزننگ کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں وفاقی صحت حکام کے مطابق کم از کم 49 افراد متاثر ہوئے اور ان میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی۔
نیو یارک کی ایک ہفتہ وار فوڈ مارکیٹ میں ہر ہفتے دیسی مٹھائیوں کے ذائقے سے بھرے امریکی ڈونٹس بیچے جاتے ہیں ، جو مارکیٹ میں آنے والوں میں بہت پسند کیے جاتے ہیں، ان ڈونٹس کو بناتی ہیں ایک انڈین امریکن پریانکا پودار۔ان سے آپ کی ملاقات کراتے ہیں آعیزہ عرفان کی اس وڈیو میں
پاکستان میں اس وقت مارکیٹ میں پھلوں کے بادشاہ آم کی کئی اقسام دستیاب ہیں لیکن شہری شکایت کر رہے ہیں کہ آم کی مٹھاس اور ذائقہ پہلے جیسا نہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
ٹائپ ٹو ڈائی بیٹیس ذیابیطس کی ایک قسم ہے جس میں خون میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ پتا انسولین بنانا کم کردیتا ہے۔
پاکستانیوں کی عید شیر خرمے یا سویّوں کے بغیر تو ادھوری ہی ہے۔ لیکن اب عید پر میٹھے میں اور کیا آپشنز ہیں؟ بتا رہی ہیں لاہور سے ثمن خان۔
میکڈونلڈ کے وکیل نے بتایا ہے کہ سری لنکا کے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کمپنی نے سری لنکا میں موجود تمام 12 اسٹورز بند کر دیے ہیں۔
پاکستان اور بھارت چاول کے بڑے برآمد کنندگان میں شامل ہیں۔ تاہم ان دونوں ملکوں کے درمیان چاول کی ایک اہم قسم 'باسمتی' کی حقِ ملکیت کے معاملے پر قانونی جنگ چل رہی ہے۔ پاکستان میں موجود چاول کے کاشت کار اس معاملے پر پریشان ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ بھارت یہ کیس جیت گیا تو یہ ہم پر ایٹمی حملے جیسا ہوگا۔
سحر و افطار میں آپ کیا کھا رہے ہیں؟ کہیں دسترخوان پر مضر صحت مشروبات تو موجود نہیں۔ چائے اور دہی کا استعمال کتنا ہونا چاہیے؟ ذیابیطس اور اس جیسے دیگر امراض میں مبتلا افراد کو کس قدر احتیاط کی ضرورت ہے؟ اس حوالے سے ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟ جانتے ہیں ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
بھارت میں 'بٹر چکن' اور 'دال مکھنی' کے کاپی رائٹس پر قانونی جنگ چھڑ گئی ہے اور اب دہلی ہائی کورٹ ہی اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ اسے ایجاد کس نے کیا تھا۔ یہ عدالتی لڑائی دراصل دہلی کے دو ریستوران مالکان کے درمیان لڑی جا رہی ہے۔ اس قانونی جنگ کی مزید تفصیل جانیے سہیل اختر قاسمی سے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available