حماس کے ایک اہلکار نے منگل کے روز ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ یرغمالوں کے گروپ میں چار اسرائیلی خواتین ہوں گی
اسرائیل کے وزیر دفاع کو لکھے ایک خط میں ہیلیوی نے کہا کہ وہ صدمہ دینے والے حملے کے بارے میں اسرائیل کی دفاعی افواج کی انکوائری مکمل کریں گے جو 15 ماہ کی لڑائی کا باعث بنا
رملہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں آٹھ لوگ ہلاک ہوئے ۔ یہ کارروائی غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے نفاز کے چند ہی روز بعد ہوئی ہے۔
رائے عامہ کے جائزوں میں یہ بات سامنے آتی رہی ہے کہ فلسطینیوں کی اقلیت حماس کی حامی ہے لیکن فلسطینی سوسائٹی میں اس کی جڑیں بہت گہری ہیں۔
فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کی ڈیڈ لائن کے مطابق 25 جنوری کو یرغمالوں کو رہا کیا جائے گا۔ اس سے قبل حماس کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ دوسرے مرحلے میں یرغمالوں کی رہائی 26 جنوری کو ہو گی۔
ایمان نافع کی خوشی اس وقت ماند پڑ گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ رہائی کے فوراً بعد ان کے شوہر کو فلسطینی علاقوں سے بے دخل کر دیا جائے گا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔ جنگ بندی میں تاخیر حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے تین یرغمالوں کے نام جاری کرنے میں آنے والے التوا کی وجہ سے ہوئی تھی۔
جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں آئندہ چھ ہفتوں کے دوران حماس 33 یرغمالوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو آزاد کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے جمعے کی صبح جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کو مذاکراتی ٹیم نے آگاہ کر دیا ہے کہ یرغمالوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہو چکا ہے۔
غزہ سے ایک میل سے بھی کم فاصلے پر واقع اسرائیل کا علاقہ کیبوتس نیر عوز اب ایک ویران بستی بن چکا ہے۔ سات اکتوبر 2023 کی صبح فلسطینی عسکری گروپ حماس نے اس علاقے میں آباد ہر چار میں سے ایک فرد کو قتل یا اُسے یرغمال بنا لیا تھا۔ نیلوفر مغل آپ کو لے جا رہی ہیں اسرائیل کی اسی بستی میں۔
خبرر ساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں نے رات بھر اسرائیلی بمباری کی اطلاع دی جہاں لوگ جنگ بندی کے معاہدے کا جشن منا رہے تھے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available