رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: محمد یونس پر بینک قوانین کی بے ضابطگیوں کاالزام


بنگلہ دیش: محمد یونس پر بینک قوانین کی بے ضابطگیوں کاالزام
بنگلہ دیش: محمد یونس پر بینک قوانین کی بے ضابطگیوں کاالزام

بنگلہ دیش حکومت کے تفتیش کاروں کا کہناہے کہ چھوٹے قرضوں کے نظریے کے بانی اورنوبیل انعام یافتہ شخصیت ڈاکٹر محمد یونس نے اپنے گرامین بینک کی سرگرمیوں اور انتظامی امور میں اصول و ضوابط اور قوانین نظرانداز کیے۔

حکومتی تفتیشی کمیٹی کے سربراہ اے کے منور الدین احمد نے منگل کے روز خبررساں اداروں کو بتایا کہ گرامین بینک نے چھوٹے قرضوں کے حوالے سےاپنے ہی مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔

پچھلے مہینے بنگلہ دیش کی حکومت نے محمد یونس کو یہ کہتے ہوئے گرامین بینک کی سربراہی سے برطرف کردیا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کی مقررہ 60 سال کی عمر گذرجانے کے باوجود اپنے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

گرامین بینک نے غریبوں کو سخت شرائط کے بغیر چھوٹے قرضوں کے ذریعے لاکھوں بنگلہ دیشیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد فراہم کی ہے

XS
SM
MD
LG