امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن منگل کو سینی گال کے لیے روانہ ہورہی ہیں اور افریقہ کے لیے ان کا یہ دورہ ایک ہفتے پر محیط ہوگا۔
دورے سے متعلق منظر عام پر آنے والی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ وہ جمہوریت کے موضوع پر سینگال کے دارالحکومت ڈاکار کی ایک یونیورسٹی میں تقریر کریں گی۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ سب صحارہ افریقی ممالک کے کئی ملکوں کا دورہ کرچکی ہیں۔
گذشتہ جون میں انہوں نے ایتھوپیا، زمبابوے اور تزانیہ کا دورہ کیا تھا۔
اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے افریقہ میں چینی امداد اور سرمایہ کاری کی کارروائیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ عمومی طورپر شفافیت کے تسلیم شدہ بین الاقوامی معیاروں اور گڈ گورنس کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتی۔