اڈانی نے ایک بھارتی قابل تجدید توانائی (رینیو ایبل انرجی) کمپنی کے دو دیگر ایگزیکٹوز کے ساتھ 2020 اور 2024 کے دوران شمسی توانائی کی فراہمی کے معاہدوں کو حاصل کرنے کے لیے بھارتی سرکاری اہلکاروں کو 250 ملین ڈالر سے زیادہ کی رشوت دینے پر اتفاق کیا۔
ریاست لوئیزیانا سے ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس کلے ہگنز نے کہا ہے کہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں ملکی قوانین کو سپورٹ کرتی ہیں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ملک کی خودمختاری کو مضبوط بناتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات کیپیٹل ہل پر ایک سماعت کے بعد صبا شاہ خان کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں کہی۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ کے سرمایہ کار ہاورڈ لٹنک کو اپنی ایڈمنسٹریشن میں کامرس سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔
تقریباً ایک ماہ قبل اسٹار شپ کو لانچ اسٹیشن پر اتارنے کا کامیاب تجربہ کیاگیا تھا، جس نے اسپیس ایکس کو خلائی راکٹوں کی صنعت میں ایک عالمی رہنما کے مقام پر فائز کر دیا۔
بھارت میں اچھا بھلا گھر بار چھوڑ کر جگ دیش پٹیل ، ان کی اہلیہ اور دو بچے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ یخ بستہ ہوا کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 38 سینٹی گریڈ محسوس ہو رہا تھا اور ہر سال کئی مہاجرین کی درد ناک کہانیوں کی طرح اس خاندان کا سفر موت کی آغوش میں ختم ہو رہا تھا۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا ہے کہ وہ وسکونسن کے سابق عوامی نمائندے شان ڈفی کو ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری نامزد کر رہے ہیں۔
بودھ مت کا یہ عقیدہ ہے کہ ان کا مذہبی رہنما دلائی لامہ ایک مخصوص وقت پر، خاص مذہبی نشانیاں اور علامتیں ظاہر ہونے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ یہ تعین ہونے کے بعد کہ دلائی لامہ پیدا ہو چکا ہے، بودھ راہب اس کی تلاش شروع کرتے ہیں اور جب وہ مل جاتا ہے تو اس کی تعلیم و تربیت شروع کر دی جاتی ہے
پینٹاگان کی ڈپٹی پریس سیکریٹری، سبرینہ سنگھ نے کہا، "جلتی پر تیل کاکام یہ حقیقت کر رہی ہے کہ اب لڑائی میں شمالی کوریا کے فوجی بھی شامل ہو رہے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں شمالی کوریا کے فوجیوں کے یو کرین کے ایک خودمختار علاقے پر قبضے کے لیے استعمال ہونے کی۔ اور ہم یقیناً اسے اشتعال انگیزی خیال کرتے ہیں۔"
مشتبہ شخص کے اس سے پہلے آٹھ مرتبہ گرفتار ہونے پر بات کرتے ہوئے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ "ایک حقیقی سوال یہ ہے کہ وہ سڑک پر کیوں تھا۔" میئر نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ مشتبہ شخص کو ذہنی صحت کے شدید مسائل ہیں۔ ایک اوبر ڈرائیور نے اسے چھرا گھونپتےدیکھا اور پولیس کو کال کی۔
ایک امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کے اندازوں کے مطابق سن 2022 تک 725000 سے زیادہ بھارتی باشندے غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہ رہے تھے۔ میکسکو اور ایل سلواڈور کے باشندوں کے بعد یہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے گئے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے امریکی میزائل روس کے اندر بھی استعمال کرنے کی اجازت دینے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available