صدر براک اوباما نے وسکانسن میں ہونے والےشوٹنگ کےافسوس ناک واقع میں کئی جانوں کےنقصان پر’ گہرے افسوس‘ کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو ایک بیان میں صدر نے کہا کہ اوک کریک کےلوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ اِس مشکل گھڑی میں امریکی عوام کےدلی جذبات اور دعائیں اُن کے ساتھ ہیں، اور یہ کہ ہماری ہمدردیاں اُن خاندانوں اور احباب کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس المناک واقع میں ہلاک و زخمی ہوئے۔
صدر نے کہا کہ اُن کی انتظامیہ عہدے داروں کو تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی جو کوششیں اس الم ناک شوٹنگ کے واقع سے نمٹنے اور چھان بین کے سلسلے میں درکار ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ ایسے میں جب ایک عبادت گاہ کے اندر ہونے والےجانی نقصان پر ہم سوگ منا رہے ہیں، ہمیں سکھ برادری کی طرف سے ملک کی خوشحالی کے لیے کی جانے والی گراں قدر کوششیں یاد آرہی ہیں۔ وہ ہمارے وسیع تر امریکی خاندان کا ایک جزو ہیں۔
صدر نے کہا کہ اُنھیں اور خاتون اول مشیل اوباما کو وسکانسن کےشوٹنگ کے الم ناک واقع پر گہرا صدمہ ہوا ہے، جس میں کئی جانیں ضائع ہوئیں۔