رسائی کے لنکس

دو امریکی سائنس دانوں نے کیمسٹری کا نوبیل ایوارڈ جیت لیا


کیمسٹری کا انعام حاصل کرنے والے امریکی سائنس دان
کیمسٹری کا انعام حاصل کرنے والے امریکی سائنس دان

سال 2012کے لیے مختلف شعبوں میں نویبل انعام جیتنے والوں کے ناموں کااعلان کاسلسلہ پیر سے شروع ہواتھا۔

کیمسٹری کے شعبے میں 2012ء کا نوبیل انعام دو امریکیوں رابرٹ لیف کویٹز اور برائن کوبیلکا کو دیا جارہاہے۔

سکاٹ لینڈ میں قائم رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے یہ اہم عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان بدھ کے روز کیا۔

لیف کوویٹز اور کوبیلکا کو یہ انعام جی پروٹین پر ان کی تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ یہ پروٹین اس خلیے کا حصہ ہے جس کا تعلق جسم پر دواؤں کے اثرات سے ہے۔

لیف کوویٹز ، امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ڈیوک یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ ان کا کہناہے کہ وہ نوبیل انعام کے لیے اپنا نام سے متعلق خبر سن کر بہت حیران ہوئے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں ایسے وقت میں یہ اطلاع پہنچائی گئی جب وہ سو رہے تھے۔

کیمسٹری کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے دوسرے امریکی سائنس دان کوبیلکا کیلی فورنیا کی سٹین فورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

سال 2012کے لیے مختلف شعبوں میں نویبل انعام جیتنے والوں کے ناموں کااعلان کاسلسلہ پیر سے شروع ہواتھا۔

پیر کو طب کے شعبے میں نوبیل انعام کا اعلان کیا گیاتھا جس میں برطانیہ کے جان گورڈن بریٹن اور جاپان کے شنیا یاماناکا اس کے مستحق قرار دیے گئے تھے۔

منگل کو طبعیات میں فرانس کے سرگئی ہاروشے اور امریکی سائنس دان ڈیوڈ وائن لینڈ کو کوانٹم فزکس پر ان کی تحقیق کے اعتراف میں انعام دینے کا اعلان کیا گیاتھا۔

ادب پر نوبیل انعام کا اعلان جمعرات جب کہ امن کے نوبیل پرائز کا اعلان جمعے کو کیا جارہاہے۔اور اکنامکس کے شعبے کے لیے نوبیل ایوارڈ کا اعلان 15 اکتوبر کو ہوگا۔
XS
SM
MD
LG