رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کااجلاس، معاشی ترقی پر زور


آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سربراہ ٹوکیو کے اجلاس میں
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سربراہ ٹوکیو کے اجلاس میں

جاپان کے شہر ٹوکیو میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے مشترکہ اجلاس کے پہلے روز آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے کا کہناتھا کہ اگر معاشی ترقی نہ ہوئی تو عالمی معیشت خطرے میں پڑجائے گی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی سربراہ نے جاپان میں کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں عالمی اقتصادی شرح افزائش میں کمی کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ جب کہ عالمی بینک کے نئے سربراہ نے کہا ہے وہ کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقیاتی ادارے میں اہم بنیادی تبدیلیاں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے مشترکہ اجلاس کے پہلے روز آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے کا کہناتھا کہ اگر معاشی ترقی نہ ہوئی تو عالمی معیشت خطرے میں پڑجائے گی۔

ان کا یہ بیان یورپ کی بیمار معیشت ، خاص طور پر یونان جیسے بری طرح متاثرہ ممالک کے علاج کے نسخے پر عدم اطمینان کااظہار ہے ۔

جرمنی اور یورپی یونین معاشی بحالی کے منصوبے کو زیادہ متاثر کیے بغیر کفائت شعاری اور سادگی کے اقدامات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

جرمنی کے وزیر خزانہ وولف گینگ شوبل کا کہناہے کہ اخراجات کم کرنے کے سوا کوئی اور متبادل موجود نہیں ہے۔

لیکن آئی ایم ایف نے اپنے موقف میں نرمی پیدا کرتے ہوئے یہ تجویز دی ہے کہ کفائت شعاری کے پروگرام کی توجہ ، جس کا بوجھ لاکھوں یورپی باشندوں کو اٹھانا پڑے گا، مخصوص اہداف پر نہیں ہونی چاہیے اور متاثرہ ممالک کو اپنے قرضے کم کرنے کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔

لیگارڈے کا کہناہے کہ معاشی ترقی کی بحالی شروع ہوجانے کے بعد ان قرضوں کو لازمی طور پر کم کرنا ہوگا۔
عالمی بینک کے سربراہ جم یانگ کم نے، جنہوں نے تین ماہ قبل اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، کہاکہ وہ 66 سالہ پرانے مالیاتی ادارے میں کئی بنیادی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تاکہ اس کی زیادہ تر توجہ نتائج اور پراجیکٹس کی جلدتکمیل پر مرکوز ہو۔

کم نے،جو کہ ایک فزیشن اور آبادیات کے ماہر بھی ہیں ، خراب ترین حالات میں رہنے والے افراد کی زندگیوں میں ایک سال کے اندر ڈرامائی تبدیلیاں لانے کے عزم کااظہار بھی کیا۔
XS
SM
MD
LG