رسائی کے لنکس

سعودی عرب: کرنٹ لگنے سے 25افراد ہلاک


مکان کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن وائر شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ٹوٹ کر گھر کے آ ہنی دروازے پر آگری جس سے ددروازے میں کرنٹ آگیا۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقے بقیق میں شادی کی تقریب کے دوران ہائی ٹینشن وائر گرنے سے 25 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں بڑی تعداد تقریب میں شریک خواتین کی تھی۔

سعودی شہری دفاع کے مطابق زیادہ تر اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔ مکان کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن وائر شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ٹوٹ کر گھر کے آ ہنی دروازے پر آگری جس سے ددروازے میں کرنٹ آگیا۔

ادھر تار گرنے سے بھگڈر مچ گئی جس کے سبب لوگوں نے فوری طور پر دروازے سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ایک بھی شخص دروازے سے باہر نہ نکل سکا اور وہیں لقمہ اجل بن گیا ۔

متعلقہ ادارے واقعہ کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔مشرقی صوبہ کے گورنر شہزادہ محمد بن فہدنے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG