رسائی کے لنکس

اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کا کمانڈر ہلاک


فلسطنیوں کا کہناہے کہ اسرائیلی حملے میں ایک سات سالہ بچی سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ۔

اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں عسکریت پسند تنظیم حماس کا ایک سینیئر فوجی کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

اسرائیل کا کہناہے کہ اس نے عسکریت پسند فلسطینیوں کے خلاف ایک وسیع تر آپریشن شروع کردیاہے۔

حماس کے مسلح ونگ کےسربراہ احمد الجعبری کی کار پر اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں حملہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہےجعبری کا بیٹا بھی حملہ کے وقت کار میں ان کے ساتھ موجود تھا۔تاہم فوری طورپر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

فلسطنیوں کا کہناہے کہ اسرائیلی حملے میں ایک سات سالہ بچی سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ۔

یہ حملہ اسرائیل اور غزہ سے ایک دوسرے پر فضائی حملوں کی کئی روز کی خاموشی کے بعدہوا ہے۔


اسرائیلی فوج نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ میں کہاہے کہ فوج غزہ میں ہر طرح کے آپریشن کے لیے تیار ہے اور اگر ضروری ہوا تو زمینی کارروائی بھی کی جائے گی۔

اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس نے کہاہے کہ جبعری کو اپنی ایک عشرےپر پھیلی ہوئی دہشت گرد کارروائیوں کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، جن میں 2006 میں اسرائیلی فوجی گیلاد شمٹ کا اغوا بھی شامل ہے۔

جعبری، چار سال قبل غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد ہلاک کیا جانے والا حماس کا سینیئر ترین عہدے دار تھا۔
XS
SM
MD
LG