ایک نقاب پوش مسلح شخص نے امریکی ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں واقع ایک پرہجوم شاپنگ مال میں فائرنگ کردی جس سے دو افراد ہلاک اور کم ازکم ایک شخص زخمی ہوگیا۔
شاپنگ مال پورٹ لینڈ سے تقریباً دس میل کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
منگل کی سہ پہر پیش آنے والے اس واقعہ کے بارے میں مقامی حکام کا کہناہے کہ مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خود کوبھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
کلاکمس کاؤنٹی کے شیرف لیفٹینٹ جیمز روڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک ہی حملہ آور ملوث تھا اور وہ بھی ہلاک ہوچکاہے۔
حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ اس کے مقاصد کیاتھے۔
پورٹ لینڈ کے مضافاتی علاقے کے شاپنگ مال کلاکمس ٹاؤن سینٹر میں پہلی گولی کی آواز ساڑھے تین بجے کے قریب سنی گئی۔ شیرف کا کہناہے کہ اس وقت مال میں خریداروں اور دکاندروں سمیت تقریباً دس ہزار افراد موجود تھے۔ جن میں سے اکثر نے گولی کی آواز سنتے ہی پناہ کی تلاش میں بھاگنا شروع کردیا۔
حملہ آور نے تقریباً 60 گولیاں چلائیں۔
قانون نافذ کرنے والے عملے نے دو گھنٹے تک مال کی تلاشی لی تاکہ حملہ آور کا کوئی مسلح ساتھی وہاں چھپا ہوا نہ ہو۔
سی این این ، یوایس اے ٹوڈے اور کئی دوسرے ٹیلی ویژن نیوز چینلز اور اخبارات نے موقع پر موجود لوگوں کے انٹرویوز جاری کیے ہیں، جن کا کہناہے کہ مسلح شخص نے اپنا چہرہ سفید رنگ کے نقاب میں چھپایا ہواتھا اور اس کے ہاتھ میں ایک طاقت ور جدید رائفل تھی۔ اس نے مال کے فوڈ کورٹ میں کئی گولیاں چلائیں جہاں لوگ کھانے پینے میں مصروف تھے۔