رسائی کے لنکس

کراچی سے سات دن میں نوگوایریاز ختم کرنے کی ہدایت


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی رپورٹس عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے

سپریم کورٹ نے کراچی سے سات دن کے اند راندر ’نوگو ایریاز‘ ختم کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے جمعرات کو کراچی بد امنی کیس کی سماعت کی۔

اس دوران عدالت نے پولیس، رینجرز، اینٹی انکروچمنٹ سیل اور بورڈ آف ریونیو کی پیش کردہ رپورٹس مسترد کر دی جبکہ چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز کو حکم دیا کہ سات روز کے اندر شہر سے تمام نوگوایریاز ختم کرادیئے جائیں۔

سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے نوگو ایریاز سے متعلق تیار کی گئی رپورٹس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ڈرائیونگ روم میں بیٹھ کر تیار کی گئی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی رپورٹس عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔

چیف جسٹس نے اس امر پر حیرانی اور برہمی کا اظہار کیا کہ گیارہ ہزار رینجرز اہلکارصرف لیاری کلیئر نہیں کراسکے۔جس دن پولیس اور رینجرز نے طے کر لیا تو ایک رات میں امن ہو سکتا ہے۔جسٹس خلجی نے کہا پولیس اور رینجرز ہمیں کہہ دے کہ کام نہیں کر سکتے پھر ہم بتائیں گے کہ یہ کیسے ہوتا ہے۔
XS
SM
MD
LG