پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز کراچی میں ہفتہ کی صبح ایک نجی اسکول میں فائرنگ سے کم ازکم ایک شخص ہلاک اور پانچ بچے زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسکول تقریب ہو رہی تھی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پہلے کریکر بم سے حملہ کیا اور پھر اسکول میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔
واقعے میں اسکول کے پرنسپل کے ہلاک ہو گئے جن کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا۔
پاکستان کے اس ساحلی شہر میں حالیہ مہینوں میں تشدد کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ایک روز قبل ایک امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے یہ خبر دی تھی کہ کراچی میں طالبان شدت پسندوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی جگہ بنا چکی ہے اور یہاں ہونے والے بم دھماکوں اور دیگر پر تشدد کارروائیوں میں ان کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔