کراچی —
سال 2014ء کے پہلے ڈیڑھ ماہ کی مدت ختم ہونے کو ہے۔ اس مدت میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں کا جائزہ لیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ کوئی ایک بھی ایسی فلم نہیں جو باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہو۔
سال شروع ہونے سے پہلے پیش گوئیاں کی گئی تھیں کہ 2014ء میں بالی وڈ کی کئی فلمیں میگاہٹ رہیں گی اور یہ سال بہت ہی اچھا رہے گا۔ لیکن، ایسا کچھ ہونے کے فی الحال کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔
اب تک جو 14 فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں ان میں سے 12 فلمیں فلاپ اور صرف دو فلمیں ہٹ ہوئیں۔ ان اعداد و شمار نے کئی لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا کہ سال کا آغاز ایسا ہے تو نہ جانے انجام تک پہنچتے پہنچتے کیا ہو۔
ریلیز سے قبل تجزیوں اور تبصروں میں داد وصول کرنے والی 'ہنسی تو پھنسی' ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر صرف10 کروڑ کا بزنس کرسکی۔ جنوری میں ریلیز ہونے والی فلموں 'ڈیڑھ عشقیہ'، 'مسٹر جو بی کارولو'، 'ون بائے ٹو'، 'کر لے پیار کرلے'، 'مس لولی' اور'پراٹھے والی گلی' کے باکس آفس کلیکشنز 1سے 30 کروڑ کے درمیان رہے۔
فروری میں 'ہنسی تو پھنسی' کے علاوہ ریلیز ہونے والی 'ہارٹ لیس‘ اور 'یا رب' بھی بزنس کے لحاظ سے کامیاب ثابت نہیں ہوئیں۔
ٹریڈ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دسمبر میں کرسمس اور نیو ائیر کے بعد جنوری کاروبار کے حوالے سے بھی ’ٹھنڈا‘ رہتا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں باکس آفس پر صورتحال یقینا بہتر ہوگی۔
ٹریڈ تجزیہ کار اتل موہن نے اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ سے بات چیت میں توقع ظاہر کی کہ آئندہ ہفتوں میں 'ہنسی تو پھنسی'، ’گلاب گینگ'، 'غنڈے‘ اور ’ہائی وے' باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں گی، جبکہ صحارا مووی اسٹوڈیوز کے ڈسٹری بیوشن اور ایکوزیشن ہیڈگریش جوہر کا کہنا تھا کہ 'غنڈے' جیسی آل آوٴٹ کمرشل اور ’گلاب گینگ' جیسی تھوڑی ہٹ کر بنی فلم کو دیکھنے لوگ ضرور آئیں گے۔