وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے اُمور خارجہ طارق فاطمی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے۔ ’’ہم کسی قسم کی مداخلت نا خود کر رہے ہیں، نا کرنا چاہتے ہیں اور نا چاہتے ہیں کہ کوئی اور ملک افغانستان میں مداخلت کرے۔‘‘