پشاور کے آرمی پبلک سکول کے 12 طلباء اور دو اساتذہ امریکہ کے دو ہفتے کےمطالعاتی دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں، جہاں وہ امریکی معاشرے اور تعلیمی نظام میں مشترکہ اور منفرد پہلوؤں کا مطالعہ کریں گے۔ یہ طلبا نیویارک بھی جائیں گے جہاں یہ نانو ٹیکنالوجی کے ایک ریسرچ پراجیکٹ میں حصہ لیں گے