پاکستان میں جمعہ کے روز عید الاضحیٰ منائی گئی۔ قربانی کے جانوروں کی لگائی گئی منڈیوں میں عید کے روز گہما گہمی تو پہلے جیسی نہیں تھی لیکن خریدو فروخت کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ عید الاضحیٰ تین روز تک جاری رہتی ہے اور ان تین دنوں کے دوران جانور ذبح کیے جا سکتے ہیں۔