رسائی کے لنکس

یومِ صدور کی وفاقی تعطیل، جارج واشنگٹن کی سالگرہ


بلیک ہلز، سائوتھ ڈکوٹا
بلیک ہلز، سائوتھ ڈکوٹا

سنہ 1968 میں، کانگریس نے ایک قانون منظور کیا جس میں کئی وفاقی تعطیلات کو پیر کے دِن سے جوڑا گیا، تاکہ لوگوں کو اختتام ہفتہ کے ساتھ چھٹی کا ایک اضافی دِن میسر آسکے، نا کہ اکیلا دِن منائے جانے کی صورت میں، جو ہفتے کے کسی اور دِن منایا جائے

سالانہ ‘یوم صدور’ کی تعطیل کے موقعے پر پیر کے روز امریکہ میں لاکھوں کارکنان اوراسکول کے بچے چھٹے منا رہے ہیں۔

سرکاری طور پریہ دِن جارج واشنگٹن کا یومِ پیدائش جانا جاتا ہے، جسے 1879ء میں وفاقی تعطیل قرار دیا گیا، جس کی نسبت 22 فروری کو امریکہ کے پہلے صدر، جارج واشنگٹن کی سالگرہ سے ہے۔

تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس دِن کا تعلق 12 فروری کو ملک کے سولہویں صدر ابراہم لنکن کے یوم پیدائش سے جوڑا گیا۔ لنکن کے لیے کبھی سرکاری وفاقی تعطیل کا اعلان نہیں ہوا، حالانکہ کئی ریاستیں اُن کی یاد میں دِن مناتی ہیں۔

سنہ 1968 میں، کانگریس نے ایک قانون منظور کیا جس میں کئی وفاقی تعطیلات کو پیر کے دِن سے جوڑا گیا، تاکہ لوگوں کو اختتام ہفتہ کے ساتھ چھٹی کا ایک اضافی دِن میسر آسکے، نا کہ اکیلا دِن منائے جانے کی صورت میں، جو ہفتے کے کسی اور دِن منایا جائے۔

اب واشنگٹن کا یوم پیدائش ہر سال فروری کے تیسرے پیر کو منایا جانے لگا، جب کہ اصل تاریخ پر یہ دِن نہیں منایا جاتا۔

وہ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جن کا یوم پیدائش وفاقی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مارٹن لوتھر کنگ، جونئیر، دوسرے نامورقومی شخص ہیں، جن کا یوم پیدائش جنوری 1986ء سے منایا جانے لگا۔




XS
SM
MD
LG