کشمیر: گلمرگ کے سیاحتی مرکز میں سنو فیسٹول
گلمرگ کا مشہور سیاحتی مرکز اِن دِنوں مقامی و بیرونی سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں محکمہ ٴسیاحت نے ’سنو فیسٹول‘ کا اہتمام کیا ہے۔ فیسٹول میں برف کے جو کھیل متعارف کرائے گئے ہیں، اُن میں ’آئس اسکیٹنگ‘ ’آئس ہاکی‘ اور ’سنو اسکیئنگ‘ شامل ہیں۔ سیاحت بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ہمیشہ ایک بڑا شعبہ رہا ہے