عسکریت پسندوں نے الروضہ مسجد میں دھماکہ کرنے کے بعد عمارت کے اندر جمعے کی نماز میں مشغول نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی، جبکہ ایک حملہ آور نے مسجد سے باہر جانے کا راستہ تباہ شدہ گاڑی سے بند کر رکھا تھا۔ حملے کے نتیجے میں لگ بھگ 300 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔