آصف زرداری کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم کی زرداری ہاؤس آمد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور اُن کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے دونوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ نیب ٹیم زرداری کو گرفتار کرنے زرداری ہاؤس پہنچ گئی ہے جہاں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔