صوبہ پنجاب میں قلعہ دراوڑ کے مقام پر 'چولستان جیپ ریلی' جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے لوک فن کاروں اور مقامی افراد کے لیے یہ تفریح اور آمدنی کا ذریعہ ہے جس کا انتظار یہ سارا سال کرتے ہیں۔ جیپ ریلی کے موقع پر ہر سال تین دن کے لیے یہاں جشن کا سا سماں ہوتا ہے۔