پیدائشی طور پر قوت مدافعت میں کمی کا شکار بچے
تنزانیہ سے تعلق رکھنے والی زہرہ حسن کرونا وائرس کی وبا کے دوران اپنے بیٹے کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ زہرہ کا 5 سالہ بیٹا حیان حمود تنزانیہ کے ان 11 ہزار بچوں میں سے ہے جو ہر سال سکل سیل کی بیمار ی لے کر پیدا ہوتے ہیں۔ خون کے بگاڑ پر مشتمل اس مرض سے قوت مدافعت میں کمی پیدا ہو جاتی ہے۔