ملیے اسلام آباد کی رانی خان سے۔ ایک خواجہ سرا جنہوں نے اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو دینی تعلیم دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ رانی نے اپنے وسائل سے اپنے گھر کو ہی مدرسہ بنا دیا ہے جہاں 40 خواجہ سرا دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مزید تفصیلات جانیے گیتی آرا کی رپورٹ میں۔