برازیل: موسیقی سے طبی عملے کا دل بہلانے والا نوجوان
برازیل میں ایک موسیقار اسپتال میں وائلن بجا کر طبی عملے اور مریضوں کی پریشانی دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب برازیل میں کرونا وائرس سے تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور طبی عملہ دباؤ کا شکار ہے۔ یہ نوجوان موسیقی کے ذریعے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کر رہا ہے۔