رسائی کے لنکس

مریخ پرناسا کے ہیلی کاپٹر کی پہلی کامیاب تجرباتی پرواز


 انیس اپریل 2021.کو ناسا کے ہیلی کاپٹر کی خود اپنے سائے کی لی گئی تصویر جب اس نے مریخ کی فضا میں پرواز کی۔
انیس اپریل 2021.کو ناسا کے ہیلی کاپٹر کی خود اپنے سائے کی لی گئی تصویر جب اس نے مریخ کی فضا میں پرواز کی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کو پیر کے روز زمین کے علاوہ ایک دوسرے سیارے پر اپنےچھوٹے سے اِنجینوئیٹی نامی ہیلی کاپٹر کی مریخ پرکامیاب پرواز کرنے کی تصاویر اور ڈیٹا موصول ہوا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کا کنٹرول زمین پر تھا۔

کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں قائم ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری اس وقت تالیوں سے گونج اٹھی جب موصول ہونے والے ڈیٹا سے تصدیق ہوئی کہ انجینوئیٹی نے اپنے پر کھولےاور کامیابی کے ساتھ گھومنا شروع ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر نے سطح مریخ سے تین میٹر کی بلندی تک پرواز بھری اور پھر محفوظ طریقے سے سطح پر اتر گیا۔

چند سیکنڈوں بعد ہیلی کاپٹر نے اپنے سے نیچے نظر آنے والی سطح پر اپنے سائے کی تصویر خلائی ادارے کو بھیجی اور بعد میں اس سے چند میٹر کے فاصلے پر کھڑے ناسا کے خلائی مشن پَرزیوئیرنس سے لی گئی ویڈیو بھی خلائی ادارے کو موصول ہوئی۔

ہیلی کاپٹر کا وزن صرف 1.8 کلوگرام ہے، جو فروری میں پرزیوئیرنس کے ساتھ ہی مریخ پر لینڈ ہوا تھا۔ دو ہفتے پہلے یہ پرزیوئیرنس سے نیچے اترا تھا تا کہ اپنی پرواز کی تیاری کر سکے۔

ہیلی کاپٹر کی پہلی تجرباتی پرواز ایک ہفتے پہلے ہونا تھی مگر سوفٹ ویئر میں خرابی کی وجہ سے اِسے موخر کر دیا گیا تھا۔

ناسا کے اس ہیلی کاپٹر کو ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد نئی اہلیت اور صلاحیت کا تجربہ کرنا تھا، یعنی پہلی مرتبہ مریخ کی فضا میں پرواز کا تجربہ۔ اس کے پروں کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو زمین کی نسبت مریخ کی فضا میں پرواز بھرنے کیلئے کہیں زیادہ تیزی سے گھومتے ہیں۔ اس میں نصب جدید ترین بیٹریاں، شمسی توانائی سے چارج ہوتی ہیں۔

ہیلی کاپٹر پر کیمروں کے علاوہ کوئی اور سائینسی آلات نصب نہیں کئے گئے۔

XS
SM
MD
LG