اگر جج مہتا حکومت کی سفارشات قبول کر لیتے ہیں تو گوگل کو اپنا 16 سالہ کروم حتمی فیصلہ سنائے جانے کے چھ ماہ کے اندر فروخت کرنا پڑے گا۔ لیکن یہ بات یقینی ہے کہ کمپنی کسی بھی ممکنہ سزا کے خلاف اپیل میں جائے گی اور گزشتہ چار سال سے جاری یہ مقدمہ مزید طول کھینچے گا۔
وی پی این کی رجسٹریشن کرانے سے کیا ملک میں کاروبار متاثر ہونگےاور کونسے کاربار ایسے ہیں جن کے لیے وی پی این کا استعمال ضروری ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کےسابق چئیرمین بدر خوشنود کی ویو تھری سسکٹی میں اسداللہ خالد سے گفتگو
ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ جو لوگ زیادہ تر تناؤ اور ٹینشن میں رہتے ہیں، ان کے بال تیزی سے سفید ہو جاتے ہیں۔ اگر وہ تناؤ سے چھٹکارہ پا لیں تو ان کے سفید بال دوبارہ سیاہ ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ ان کے بال سفید ہونے کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ نفسیاتی اور طبی وجوہات سے ہوتا ہے۔
تقریباً ایک ماہ قبل اسٹار شپ کو لانچ اسٹیشن پر اتارنے کا کامیاب تجربہ کیاگیا تھا، جس نے اسپیس ایکس کو خلائی راکٹوں کی صنعت میں ایک عالمی رہنما کے مقام پر فائز کر دیا۔
بلیو اسکائی کا کہنا ہے کہ پیر تک اس کے صارفین کی تعداد 19 ملین یعنی ایک کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک دن میں اس کے 10 لاکھ تک صارفین بڑھیں ہیں۔
کچھ لوگ اپنی تاریخِ پیدائش، نمبرز، بیوی یا شوہر یا بچوں کے نام، اپنی من پسند جگہ یا شہر کا نام بھی پاسورڈ کے طور پر رکھتے ہیں جس کی ایک عام وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ایسے پاسورڈ یاد رکھنا آسان ہوتا ہے۔
کراچی کے ایک دفتر میں کام کرنے والے الیکٹریشن اور آفس بوائے سے ملیے جنہوں نے کسی ڈگری یا تعلیمی قابلیت کے بغیر لوگوں کو دفتر میں کام کرتے ہوئے دیکھ کر اینیمیشن بنانا سیکھی اور اب اسی دفتر میں بطور اینیمیٹر کام کر رہے ہیں۔ سدرہ ڈار کی رپورٹ۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اکھٹے ہونے والے مندوبین کو امید ہے کہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔ اس مسئلے کا تعلق ترقی پذیر ملکوں کے لیے سالانہ کلائمیٹ فنانس میں ایک چ ٹریلین ڈالر تک کا ایک معاہدہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوتیریس نے سربراہی اجلاس سے قبل اپنے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کاربن گیسوں کے اخراج میں ایک اعشاریہ تین فی صد اضافہ ہوا۔ ہمیں درجہ حرارت کو ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کے اندر رکھنے کے لیے سن 2030 تک ہر سال گیسوں کے اخراج میں 9 فی صد کمی کرنی ہو گی۔
93 فیصد واقعات میں شہد کی مکھیاں کینسر سے متاثرہ سانس اور صحت مند شخص کی مصنوعی سانس کے درمیان فرق کرنے میں کامیاب رہیں۔ بات صرف یہیں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ شہد کی مکھیاں پھیپھڑوں کے کینسر کی مختلف اقسام میں فرق کو بھی شناخت کر سکتی ہیں۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم اینتھنی ایلبانیز نے جمعرات کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔
روس کے کاروباری اخبار آر بی سی نے رواں ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ روسی عدالتی میں گوگل کے خلاف 17 روسی ٹی وی چینلز کے قانونی دعووں پر گوگل پر جرمانہ عائد کیا ہے جو 20 ڈیسیلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ یہ ایک ناقابلِ فہم رقم ہے اور اس میں 34 صفر آتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available