نیوز بلیٹن 2021-06-10
پاکستان میں فوج میں تقرر و تبادلوں کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کونیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے؛ وزیرِ اعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے؛ افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کنٹری ڈائریکٹر میری ایلن میکگروٹی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد اور 20 لاکھ سے زائد بچے غذائی عدم تحفظ اورخوراک کی قلت کا شکار ہیں؛ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو کراچی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔