اسلام آباد: صحافی محسن بیگ کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
وفاقی وزیر کی شکایت پر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری: دورانِ گرفتاری مزاحمت پر جھگڑے کے دوران ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جس پر پولیس نے محسن بیگ اور ان کے بیٹے کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اپوزیشن اس گرفتاری پر حکومت پر تنقید کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے فیس بک اور ٹوئٹر اکاونٹس پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن بیگ کے ہاتھ مٰیں اسلحہ ہے اور وہ سکیورٹی اہلکار پر حملہ آور ہوتے ہیں۔اس وڈیو کے ساتھ شہباز گل نے لکھا ہے کہ ’’ یہ ہیں محسن بیگ۔ یہ ہے حقیقت۔ یہ سمجھتے ہیں یہ قانون کو‘‘ تفصیلات اسلام آباد سے عاصم علی رانا کی رپورٹ میں۔
مزید ویڈیوز
-
مارچ 14, 2025
امریکہ میں ڈگری لینے کے بعد جاب کیسے کر سکتے ہیں؟
-
مارچ 14, 2025
لال سوہانرا کے نایاب کالے ہرن جو امریکہ سے پاکستان آئے
-
مارچ 14, 2025
بونسائی آرٹ: جو عام پودے کو قیمتی بنا دے
-
مارچ 13, 2025
کوئٹہ کے چلتن مارخور کی تعداد میں اضافہ کیسے ہوا؟
-
مارچ 13, 2025
جعفر ایکسپریس حملے کا ڈراپ سین! دو دن کے واقعات کا خلاصہ