عمران خان کے امریکی دھمکی کے الزام پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران عمران خان کے امریکہ کی جانب سے خط کے ذریعے ان کی حکومت کو دھمکی دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم پاکستان میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اورحمایت کرتے ہیں، لیکن ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔‘‘