رسائی کے لنکس

امریکہ میں مہنگائی: گلوکار نے چرس کا سگریٹ بھرنے والے ملازم کی تنخواہ بڑھا دی


امریکی ریپر سنوپ ڈوگ، فائل فوٹو
امریکی ریپر سنوپ ڈوگ، فائل فوٹو

امریکی ریپر سنوپ ڈوگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں جاری مہنگائی کی لہر کی وجہ سے وہ اپنے لیے چرس کا سگریٹ بھرنے پر مامور ملازم کی تنخواہ بڑھا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ اوبر فیکٹس نے منگل کے روز ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ سنوپ ڈوگ اپنے لیے چرس بھرنے والے ملازم کو سالانہ چالیس ہزار سے پچاس ہزار ڈالر تنخواہ دیتے ہیں۔ اس ٹویٹ کو ہزاروں لوگوں نے ری ٹویٹ اور لائک کیا ہے۔ اس ٹویٹ کے جواب میں سنوپ ڈوگ نے لکھا کہ حالیہ مہنگائی کی وجہ سے ان کے ملازم کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہے۔

ہالی وڈ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ کامپلیکس کے مطابق سنوپ ڈوگ نے پہلی دفعہ ’ہاورڈ سٹرن شو‘ میں یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے اور اپنے مہمانوں کے لیے چرس یا گانجے کی بیڑی بھرنے کے لیے ایک کل وقتی ملازم رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے شو میں بتایا کہ ان کے ملازم کی ٹائمنگ بہت عمدہ ہے۔ جیسے ہی کسی کو چرس یا گانجے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، وہ بیڑی سامنے رکھ دیتا ہے۔

شو کے دوران سنوپ ڈوگ نے بتایا تھا کہ اس ملازم کو پرسنل بلنٹ رولر یا چرس کا سگریٹ بھرنے والا ذاتی ملازم کہا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ تنخواہ کے علاوہ وہ اسے دیگر سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔

کرونا ویکسین لگوانے پر چرس کا سگریٹ مفت
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:22 0:00

50 سالہ امریکی ریپر چرس اور گانجے کی حمایت کے لیے مشہور ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں کئی ہالی وڈ ایوارڈ شوز میں گانجے کی بیڑی پیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ فوربز نے گزشتہ برس رپورٹ کیا تھا کہ سنوپ ڈوگ نے طبی استعمال کے لیے گانجا کی مصنوعات بنانے والی ایک پرتگالی کمپنی میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

سنوپ ڈوگ اپنے ریپ موسیقی پر مبنی گیتوں کے لیے مشہور ہیں۔ گیت لکھنے اور گانے کے علاوہ،وہ اداکار اور کاروباری شخصیت بھی ہیں۔

انہوں نے 2008 میں بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سنگھ از کنگ کے لیے بھی ریپ موسیقی ریکارڈ کروائی تھی۔

XS
SM
MD
LG