عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں صحت کی سہولتوں میں عدم مساوات ہے۔ صحت کے شعبے میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری نہیں ہوئی جس کا نتیجہ ہے کہ ملک کی بڑی آبادی آج بھی صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔