پاکستان میں ہر سال ہزاروں اسٹوڈنٹس کیمبرج یونیورسٹی بورڈ کے تحت 'اے' اور 'او' لیول کے امتحانات دیتے ہیں۔ رواں برس 'اے' لیول کا رزلٹ آنے کے بعد پاکستان میں بہت سے طلبا اور ان کے والدین نے گریڈنگ پر احتجاج کیا ہے۔ یہ معاملہ کیا ہے؟ بتا رہی ہیں گیتی آرا انیس۔