پاکستان کے مختلف شہروں میں تاجر تنظیموں اور جماعتِ اسلامی کی کال پر بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کئی شہروں میں بازار مکمل طورپر بند ہیں اور کہیں دکانیں معمول کے مطابق کھلی ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی مراکز کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کہیں جزوی اور کہیں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔ کچھ مقامات پر ٹائر نذرِ آتش کرکے سڑک بلاک کرنے اور دکانیں زبردستی بند کروانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔