رسائی کے لنکس

مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی
مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان میں انتخابات کے ابتدائی نتائج: شہباز شریف قومی اور صوبائی نشستوں پر کامیاب

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ پاکستان میں تقریباً 91 ہزار پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج الیکشن کمشن کو بھیجے جائیں گے جو سرکاری طور پر ان کا اعلان کرے گا۔

22:58 8.2.2024

وسطی پنجاب کے شہروں میں نتائج کی کیا صورتِ حال ہے؟

22:57 8.2.2024

وہ جو پولنگ اسٹیشن پہنچ کر بھی ووٹ نہ ڈال سکے

22:56 8.2.2024

پاکستان میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری، مختلف شہروں میں کیا صورتِ حال ہے؟

21:29 8.2.2024

پاکستان میں الیکشن نتائج آنا شروع، فارم 45 اہم کیوں ہے؟

فارم 45 کیا ہوتا ہے؟

پولنگ ختم ہونے کے بعد جب بیلٹ بکس نکالے گئے ووٹوں کی گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشن پر موجود پریزائیڈنگ افسر امیدواروں کو حاصل ہونے والے ووٹوں کی تعداد ان کے انتخابی نشان کے ساتھ فارم 45 پر درج کردیتا ہے۔

فارم 45 پر پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ ہوتا ہے جس میں اس اسٹیشن کے کل رجسٹر شدہ ووٹوں کی تعداد، ہر امیدوار کو پڑنے والے ووٹوں، منسوخ شدہ ووٹ اور ٹینڈر ووٹس وغیرہ کی تعداد درج کی جاتی ہے۔

اس فارم کو تیار کرنے کے بعد پریزائیڈنگ افسر، سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اس پر دستخط کرنے ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی پولنگ افسران کو الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق امیدوار، الیکشن ایجنٹس یا پولنگ ایجنٹس سے بھی فارم 45 پر دستخط کرانا ہوتے ہیں۔ یہ کارروائی نتائج کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG