رسائی کے لنکس

مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی
مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان میں انتخابات کے ابتدائی نتائج: شہباز شریف قومی اور صوبائی نشستوں پر کامیاب

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ پاکستان میں تقریباً 91 ہزار پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج الیکشن کمشن کو بھیجے جائیں گے جو سرکاری طور پر ان کا اعلان کرے گا۔

13:19 8.2.2024

پیپلز پارٹی کی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کے خلاف پٹیشن دائر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ملک میں الیکشن کے روز انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی بندش کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن لاہور میں پٹیشن جمع کرا دی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کا دن ہے ۔موبائل فون اور انٹرنیٹ سروز بند کرنا جمہوریت اور انتخابی عمل کی نفی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پارٹی اور امیدوار کو پولنگ ایجنٹس سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے اور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

13:26 8.2.2024

پاکستان کو آپ کی رائے کی اتنی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی: صدر عارف علوی

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر فرد کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔ آج پاکستان کو آپ کی رائے کی اتنی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان میں صدر عارف علوی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ کی رائے مانگی ہے۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں۔

13:37 8.2.2024

پاکستانی انتخابات میں امریکی کانگریس رکن کی وی او اے سے گفتگو

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی انتخاب مکمل طور پر بہترین نہیں ہوتا۔ پاکستان کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے بریڈ شرمن نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں جمہوریت کا ساتھ دے رہا ہے اور وہ خود بھی آزادانہ انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔

13:40 8.2.2024

الیکشن کمیشن انٹرنیٹ کھولنے کی ہدایت نہیں دے سکتا: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ کمیشن کا اپنا انٹرنیٹ سسٹم فعال ہے اور امن و امان کی صورتِ حال ایسی ہے کہ وہ انٹرنیٹ کھولنے کی ہدایت نہیں دے سکتے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG