رسائی کے لنکس

الشباب نے دو صومالی فوجیوں کے سرقلم کر دیے

صومالیہ کے عسکری گروپ الشباب کے جنگجو۔ فائل فوٹو
صومالیہ کے عسکری گروپ الشباب کے جنگجو۔ فائل فوٹو

صومالی فوج کے ایک عہدے دار لیفٹیننٹ کرنل علی اڈوو نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں نے ایک مسافر گاڑی کو روک کر اس میں سے فوج کے دو سپاہیوں کو نیچے اتار ا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

صومالیہ کے عسکریت پسند گروپ الشباب نے صومالیہ کے دوفوجیوں کے سر قلم کر دیے ہیں ، جنہیں اس نے وسطی شبلی کے صوبائی دارالحکومت جوہر سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ماہنڈےنامی گاؤں سے پکڑا تھا۔

عینی شاہدین اور سرکاری عہدے داروں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا۔

صومالی فوج کے ایک عہدے دار لیفٹیننٹ کرنل علی اڈوو نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں نے ایک مسافر گاڑی کو روک کر اس میں سے فوج کے دو سپاہیوں کو نیچے اتار ا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

ان کا کہناتھا کہ دونوں فوجی چھٹی پر اپنے گھر واپس جارہے تھے۔ وہ غیر مسلح تھے اور سادہ لباس میں تھے۔ وہ انہیں ایک قریبی گاؤں میں لے گئے اور وہاں ان کے سر قلم کر دیے۔

عسکریت پسندوں نے یہ لرزا خیز قتل ہفتے کی صبح قرا مادوب نامی گاؤں میں درجنوں افراد کے سامنے کیا جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی تھی۔

ایک عینی شاہد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ سپاہیوں کو گاؤں کے چائے کے ایک کھوکھے کے سامنے لائے اور لوگوں کو بتایا کہ انہوں نے دشمن کے سپاہیوں کو پکڑا ہے۔

پھر ایک عسکریت پسند نے قرانی آیات کا ورد کیا ، جس کے بعد چاقو بردار دو عسکریت پسندوں نے سپاہیوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور ان کی گردنیں کاٹ دیں۔

ایک روز قبل عسکریت پسندوں نے امریکی اسپیشل فورس کے ایک اہل کار کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا ۔

XS
SM
MD
LG