ایجنٹ نے بتایا کہ وہ ہم سے خریداری کر رہے تھے اور اس بارے میں ان کی معلومات صفر تھیں کہ وہ کیا لے رہے ہیں۔ ان کے سامنے موجود کمپنیاں، کاروبار، مارکیٹنگ، انجنئیرنگ، غرض ہر چیز کی اصلیت نمائشی تھی اور وہ اس پر بھروسہ کر رہے تھے۔
شام کے شمال مشرق میں واقع ایک شہر قامشلی میں 23 دسمبر کو ہزاروں خواتین نے ایک ریلی میں شرکت کی اور دمشق کے نئے اسلام پسند حکمرانوں سے خواتین کے حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔کئی خواتین نےویمن پروٹیکشن یونٹس کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھےجو ایک کردش گروپ ہے جسے ترکیہ اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔
بینگل کی بنائی گئی فلموں میں بھومیکا، جنون، اروہن، نیتاجی سبھاش چندر بوس، منتھن، انکور، زبیدہ اور ویل ڈن ابا جیسی فلمیں شامل ہیں۔
جن تین افراد کی سزائے موت تبدیل نہیں کی گئی ان میں سے ایک ڈیلین روف ہیں جو 2015 میں ساؤتھ کیرولائنا کے ایک چرچ میں نسل پرستانہ حملے کے دوران نو سیاہ فام افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔
تجزیہ کار داؤد خٹک کہتے ہیں کہ صرف سیکیورٹی اداروں پر انحصار کرنے کے بجائے قبائلی اضلاع میں معاشی اور سماجی ترقی پر بھی توجہ دینا ہو گی تاکہ مقامی آبادی کا اعتماد حاصل ہو سکے۔
ڈھاکہ میں واقع ’انٹرنیشنل کرائم ٹر بیونل‘ (آئی سی ٹی) نے شیخ حسینہ، ان کی حکومت کے سابق وزرا اور سابق فوجی و سول افسران کے نام گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے
پاکستان میں ٹی ٹاک شوز میں مبصرین گرینل کے بیانات پر بات کر رہے ہیں۔ کچھ مبصرین ان پوسٹس کو محض پبلسٹی قرار دیتے ہوئے مسترد کر رہے ہیں۔ تو بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ان بیانات کا نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان کے رابطوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔
سڑکوں کی بندش اور کشیدگی کے باعث نقل و حمل میں آنے والی رکاوٹوں کی وجہ سے کرم میں گیس کے سلینڈر اور جلانے والی لکڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی جماعتوں اور حزبِ اختلاف کی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا ہے۔
سعودی عرب نے افغانستان میں اپنا سفارتی مشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے تین سال قبل افغانستان میں اپنا سفارتی مشن اس وقت بند کر دیا تھا جب امریکہ کی قیادت میں غیر ملکی افواج کا انخلا جاری تھا اور طالبان تیزی سے ملک پر قابض ہو رہے تھے جس سے افراتفری کا ماحول تھا۔
توڑ پھوڑ کے دوران الو ارجن کو ان کی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا۔ اداکار اور ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے واقعے کے خلاف تاحال کو شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔
بلے باز صائم ایوب کی شان دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available