کراچی —
پاکستانی فلم انڈسٹری گزشتہ کئی دہائیوں سے زوال کا شکار چلی آ رہی ہے لیکن اب یوں لگتا ہے کہ وقت بدل رہاہے۔ طویل عرصے بعد سال 2013ء پاکستان فلم انڈسٹری ’لالی وُوڈ‘ کے لئے بہت اچھا ثابت ہو رہاہے۔
رواں سال ایسے کئی نئے فلم میکرز نے لالی وڈ میں اینٹری دی ہے جو روایتی فلموں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ پاکستانی معاشرے سے جڑی سچائیوں کو فلم کی شکل میں ڈھالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کے لئے نفع، نقصان کی پرواہ کئے بغیر کام کر رہے ہیں۔
فلم میکرز کے ساتھ ساتھ بہت سے ایسے اداکار بھی قابل ِذکر ہیں جن کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور جب بھی پاکستانی سینما کی تاریخ لکھی جائے گی ان کا نام ضرور لیا جائے گا۔ اداکار شان کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاتا ہے۔
شان کا کرداروں اور فلموں کا سلیکشن چاہے کتنا ہی اسٹریو ٹائپ کیوں نہ ہو، اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ایک مضبوط ساکھ رکھتے ہیں۔
سال 2007ء میں شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لئے‘ سے پاکستانی سینما کو گویا دوبارہ زندگی ملی تھی۔ شان اس فلم کے پوسٹر بوائے تھے جو یہ بات ثابت کرنے کے لئے کافی تھا کہ شان لالی وُوڈ کے سُپر اسٹار ہیں۔
فلم ہِٹ رہی اور شان نے اپنی شاندار پرفارمنس پر سب سے تعریفیں بھی سمیٹیں۔۔۔ لیکن اس کے بعد ایک خاموشی سی چھا گئی۔ کچھ وقفے کے بعد شان ’ظل شاہ‘ اور اب پھر ’عشق ِخدا‘ میں دکھائی دئیے۔ اس کے علاوہ ’وار‘ بھی اسی سال ریلیز ہوئی۔ زیبا بختیار اور ان کے بیٹے اذان خان کی فلم بھی کو انہوں نے جمشید محمود کے ساتھ کو پروڈیوز کیا ہے۔
شان اس فلم میں سی آئی اے ایجنٹ کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ ناصر تہرانی کی پرفارمنگ آرٹ پر بنی فلم ’ناچ‘ میں بھی شان اپنے فن کے جلوے دکھائیں گے۔
شان خود بھی وار آن ٹیرر کے سبجیکٹ پر فلم ’مشن اللہ اکبر‘ بنائیں گے جس میں مرکزی کردار و ہ خود اور عمیمہ ملک نبھائیں گے۔
شعیب منصور کی دوسری فلم ’بول‘ نے ایک نئے اسٹار کو جنم دیا جس کا نام عمیمہ ملک ہے جبکہ اسی فلم سے ماہرہ خان اور گلوکار عاطف یوتھ آئیکون بن کر ابھرے۔ شعیب منصور کی فلم ’بول‘ ایک ایسے موضوع پر بنائی گئی تھی جس کے بارے میں معاشرے میں بات کرنا معیوب تصور کیا جاتا ہے۔
سال2013ء میں کچھ بہت اچھی فلمیں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئیں اور ابھی مزید کچھ فلمیں سال کے اختتام تک سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔ جس فلم کے بارے میں انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ باتیں ہورہی ہیں وہ بلال لاشاری کی فلم ’وار‘ ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بلال لاشاری اپنے کریڈٹ پر بہت اچھے ویڈیوز رکھتے ہیں جیسے ’اوور لوڈ‘ کا ’میگنیفیشنٹ‘ اور عاطف اسلم کا ’ہنگامی حالت‘۔۔ فلم کی کاسٹ میں میشا شفیع اور علی عظمت شامل ہیں۔