رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا

صحافیوں کو عدالت میں داخلے میں مشکلات

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک عدالت پہنچ چکے ہیں لیکن وہ تاحال کمرۂ عدالت میں نہیں آئے ہیں۔ صحافیوں کو عدالت کے احاطے میں داخلے میں مشکلات کا سامنا ہے اور صحافیوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود ہے۔

احتساب عدالت کے اطراف سخت سکیورٹی

احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:42 0:00

نواز شریف پر الزامات کیا ہیں؟

نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنسز میں نیب کا الزام ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے وزارتِ اعلیٰ اور وزارتِ عظمیٰ کے دور میں حسن اور حسین نواز کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں، جب کہ اس دوران بچے ان کے زیرِ کفالت تھے۔

شریف خاندان کا مؤقف ہے کہ قطری سرمایہ کاری سے العزیزیہ اسٹیل ملز خریدی گئی اور حسن نواز کو بھی کاروبار کے لیے سرمایہ قطری تاجر نے فراہم کیا جس سے فلیگ شپ کمپنی بنائی گئی۔ تمام جائیداد بچوں کے نام ہے اور نواز شریف کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ ریفرنس مخالفین اور جے آئی ٹی کی جانب دار رپورٹ پر بنایا گیا اور استغاثہ ان کے خلاف ثبوت لانے میں ناکام ہو گیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

'ایسے مقدمات میں انصاف ہوتے کم ہی دیکھا ہے'

سابق گورنر خیبر پختونخوا اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت اُن مفروضوں کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے جن اس کے حق میں جاتے ہیں اور ایسے میں انصاف ہوتے کم ہی دیکھا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG