رسائی کے لنکس

آسٹریلیا میں آگ سے نقصانات، فنکاروں کے متاثرین کے لیے عطیات


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے پاپ اسٹارز اور فنکار آگ سے متاثرہ لوگوں اور امدادی کاموں میں مصروف اداروں کی مالی معاونت کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔

اداکارہ نکول کڈ مین سے اداکار رسل کرو تک سب نے دل کھل کر عطیہ دیا جب کہ کچھ فنکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلائی اور لاکھوں ڈالر جمع کیے۔

نکول کڈ مین نے اتوار کی صبح نیو ساؤتھ ویلز کی رورل فائر سروس کو اپنے اہل خانہ کی جانب سے پانچ لاکھ کا عطیہ دیا تاہم انہوں نے کرنسی ظاہر نہیں کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور امریکہ دونوں ممالک کی کرنسی کو ڈالر کہا جاتا ہے تاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر سستا ہے۔

امدادی رقم کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے دلی جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ سے متاثرہ افراد کے لیے ہماری فیملی کی جانب سے ایک چھوٹا سا نذرانہ۔ ہماری ڈھیروں دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

اپنے شوہر موسیقار اور گلوکار کیتھ اربن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سڈنی ہاربر برج کے سامنے پوسٹ کی گئی تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ کڈمین نے نئے سال کی تقریبات سڈنی میں گزاریں۔

سڈنی متاثرہ آسٹریلوی شہروں میں سرفہرست ہے جب کہ حالیہ ہفتوں کے دوران شہر کی فضا دھویں کے سبب کسی بھی دوسرے بین الاقوامی شہر کے مقابلے میں نہایت خراب ہوچکی ہے۔

آسٹریلیا کے مزاحیہ فنکار سیلسٹے باربر اور پاپ اسٹار پیانک بھی مالی معاونت کرنے والے میں پیش پیش رہے۔

سیلسٹے باربر کا اپنا گھر بھی ان جنگلات کے قریب واقع ہے جہاں آگ لگی ہوئی ہے جب کہ پاپ اسٹار پیانک کا گھر بھی آگ سے بری طرح متاثر شہر سڈنی میں ہے۔

باربر کی جانب سے بنائے گئے ایک امدادی پیج کے ذریعے بھی اب تک 20 ارب آسٹریلوی ڈالر اکھٹا ہوچکے ہیں۔ یہ رقم بھی رورل فائر سروس کو عطیہ کی جائے گی۔

پاپ اسٹار پیاینک کی جانب سے 5 لاکھ ڈالرز عطیہ کیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی ریپر ازالیہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور لوگوں سے عطیے کی اپیل کی۔

اتوار کی صبح تک مہم کے ذریعے 10 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز سے زائد رقم جمع ہوچکی تھی۔

اداکار رسل کرو
اداکار رسل کرو

اسی طرح اداکار رسل کرو نے دو لاکھ ڈالر عطیے میں دیے۔

ادھربرطانوی ملکہ الزبتھ نے اپنے شوہر فلپ، شہزادہ ہیری اور اپنے پوتے کے ہمراہ امدادی کاموں میں مصروف افراد کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کے بچانے کے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے افراد نہایت عظیم ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG