رسائی کے لنکس

افغان فضائیہ کی داعش کے خلاف کارروائی 34 'شدت پسند' ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ریڈیو اسٹیشن مشرقی صوبے میں غیر قانونی طور پر داعش کے پیغامات کو پہنچا رہا تھا جو کہ عوام اور حکومت کے لیے ایک خطرہ تھا۔

افغانستان کی فضائیہ نے ملک کے مشرقی صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں 30 سے زائد مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا بتایا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ننگرہار صوبے میں اچین اور نازیان میں کی گئی کارروائیوں میں داعش کے متعدد ٹھکانے اور عسکریت پسندوں کا ایک ریڈیو اسٹیشن تباہ کر دیا گیا۔

کارروائیوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ریڈیو اسٹیشن مشرقی صوبے میں غیر قانونی طور پر داعش کے پیغامات کو پہنچا رہا تھا جو کہ عوام اور حکومت کے لیے ایک خطرہ تھا۔

یہ کارروائیاں ایک ایسے وقت کی گئی ہیں جب کہ اتوار کو ہی پینٹاگان نے تصدیق کی تھی کہ ننگرہار کے ضلع اچین میں گزشتہ ماہ کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں افغانستان میں داعش خراسان کا سربراہ شیخ عبدالحسیب مارا گیا تھا۔

داعش نے مشرقی افغانستان میں اپنے مضبوط ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں جن کے خلاف افغان فورسز بین الاقوامی افواج کے ساتھ مل کر کارروائیاں کر رہی ہیں جب کہ طالبان اور داعش کے جنگجوؤں میں بھی مختلف علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG