رسائی کے لنکس

افغانستان: مسجد پر خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک


افغانستان: مسجد پر خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک
افغانستان: مسجد پر خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک

افغان حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کو جنوبی شہر قندھار میں ایک مسجد پر خودکش حملے میں صوبائی کونسل کے سربراہ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے انٹرنیٹ پر رابطے کے ایک معروف ذریعے ’ٹوئیٹر‘ پر اپنے مختصر پیغام میں کہا ہے کہ بم دھماکے میں قندھار علما کونسل کے سربراہ حکمت الله حکمت ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے۔ پیغام کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی مسجد میں افغان صدر حامد کرزئی کے مقتول بھائی کے ایصال ثواب کے لیے ایک تقریب جاری تھی۔

احمد ولی کرزئی کو رواں ہفتے اُن ہی کے ایک محافظ نے قاتلانہ حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

افغان ٹیلی ویژن چینل ’طلوع ٹی وی‘ کے مطابق مسجد کے قریب ایک اور دھماکا بھی ہوا تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG