افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صوبہ غزنی میں پیر کو سڑک میں نصب بم پھٹنے کے دو مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق دو بچوں سمیت چار افراد اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کی گاڑی قراباغ ضلع میں سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی۔
اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ غزنی شہر میں پیش آیا جس میں تین افغان شہری مارے گئے۔