رسائی کے لنکس

کُنڑ میں مشترکہ آپریشن مکمل، 80 شدت پسند ہلاک


کُنڑ میں مشترکہ آپریشن مکمل، 80 شدت پسند ہلاک
کُنڑ میں مشترکہ آپریشن مکمل، 80 شدت پسند ہلاک

افغان نیشنل سکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج نے صوبہ کنٹر کے ضلع مراوارا میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی جمعرات کو مکمل کر لی ہے۔ نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سروبے، باراوارلو کلے، شیروگے، کوٹگے اور ان سے ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کا صفایا کر دیا گیاہے۔

پاکستان کی سرحد سے ملحقہ اس پہاڑی علاقے میں موجود جنگجوؤں کے نیٹ کو توڑنے اور علاقے میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے یہ مشترکہ کارروائی کی گئی اور بیان کے مطابق اس میں مجموعی طور پر 80 عسکریت پسند مارے گئے۔

بیان کے مطابق شدت پسند اس علاقے کو صوبہ کنٹرمیں اتحادی اور افغان افواج پر حملوں اور جنگجوؤں کو رسد کی فراہمی کے لیے استعمال کرتے تھے جب کہ یہاں موجود عسکریت اغواء سمیت دیگرکئی جرائم میں بھی ملوث تھے۔

افغان فوج کے ایک عہدیدار میجر شیرین آغانے کہا کہ ”میں اس آپریشن کوعلاقے میں سلامتی کی صورت حال میں بہتری اور استحکام کے لیے انتہائی موثرسمجھتا ہوں۔ اپنے بین الاقوامی دوستوں کے تعاون سے ہم نے علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کر دیا ہے۔“ اُنھوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں کوئی شہری ہلاکت نہیں ہوئی۔

نیٹو کے بیان کے مطابق آپریشن کے دوران اتحادی اور افغان فوجیوں نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لیا جب کہ شدت پسندوں کے ایک ریڈیو اسٹشین پر بھی قبضہ کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG