رسائی کے لنکس

نیٹو کارروائی کے خلاف پرتشدد احتجاج، 10 ہلاک


نیٹو کارروائی کے خلاف پرتشدد احتجاج، 10 ہلاک
نیٹو کارروائی کے خلاف پرتشدد احتجاج، 10 ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے تخارمیں نیٹو کی ایک کارروائی میں مبینہ شہری ہلاکتوں کے خلاف بدھ کواحتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت تعلقان میں اس جھڑپ کا آغاز اُس وقت ہوا جب ڈیڑھ ہزار سے زائد مظاہرین نے بین الاقوامی افواج کی ایک چوکی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل مظاہرین نے مضافاتی قصبے گاؤمال کو تعلقان سے ملانے والی سڑک پر احتجاجی جلوس بھی نکالا جس میں امریکہ اور صدر حامد کرزئی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اُنھوں نے ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں اپنے کندھوں پر اُٹھا رکھی تھیں۔

مقامی پولیس اور رہائشیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گاؤمال میں گذشتہ شب اتحادی و افغان افواج کی مشترکہ کارروائی میں مارے گئے چار افراد عام شہری تھے جب کہ نیٹو کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی دو خواتین اور دو مرد مسلح تھے اور انھوں نے فوجیوں پر فائرنگ کی کوشش بھی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG